پیر • 5 اکتوبر 2026ء
📚 کتب خانہ ۱۴۸٬۸۹۴

فیض دکنی کی غزلیں — Faiz Dakani Ghazals

فیض دکنی کی منتخب غزلیں اور نظمیں۔

کریں ہم کس کی پوجا اور چڑھائیں کس کو چندن ہم (غزل)

کریں ہم کس کی پوجا اور چڑھائیں کس کو چندن ہم

صنم ہم دیر ہم بت خانہ ہم بت ہم برہمن ہم

در و دیوار ہی نظروں میں اپنی آئنہ خانہ

کیا کرتی ہیں گھر بیٹھی ہی اپنا آپ درشن ہم

محبت ہے تو اپنے سے عداوت ہے تو اپنے سے

ہیں آپ ہی دوست اپنے ہم ہیں آپ ہی اپنے دشمن ہم

کب اٹھتی ہیں اٹھائے سے کسی شیخ و برہمن کے

در دل پر ہی اپنے مار کر بیٹھے ہیں آسن ہم

جسے غیب آپ سمجھے ہیں شہادت جس کو جانے ہیں

بنا رکھی ہیں اپنی دل لگی کی یہ گھر آنگن ہم

ہدایت ہم سے ہی پیدا ضلالت ہم پہ ہی شیدا

کبھی ہیں رہنما اپنے کبھی ہیں اپنے رہزن ہم

نہ قیل و قال سے مطلب نہ شغل اشغال سے مطلب

مراقب اپنے رہتے ہیں جھکا کر اپنی گردن ہم

رہا کرتے ہیں پہروں محو نظارہ میں ہم اپنے

سراپا ہو رہے ہیں اب تو اپنے آپ درپن ہم

ہوا اے فیضؔ معلوم ایک مدت میں ہمیں تھی وہ

جپا کرتے تھے جس کے نام کی دن رات سمرن ہم

مزید غزلیں از فیض دکنی ←ابھی کوئی غزل منسلک نہیں