پیر • 5 اکتوبر 2026ء
📚 کتب خانہ ۱۴۸٬۸۹۴

فیصل فاروق کی غزلیں — Faisal Farooq Ghazals

فیصل فاروق کی منتخب غزلیں اور نظمیں۔

درد دل کا ابھر نہ جائے کہیں (غزل)

درد دل کا ابھر نہ جائے کہیں

اس کی جانب نظر نہ جائے کہیں

اب ترے نام پر دھڑکتا نہیں

دل ناداں سدھر نہ جائے کہیں

ان کی آغوش میں ہے سر میرا

ی حسیں پل گزر نہ جائے کہیں

چارہ گر کچھ علاج کر میرا

یاد کا زخم بھر نہ جائے کہیں

روز و شب دل میں ڈر سا رہتا ہے

وہ مجھے چھوڑ کر نہ جائے کہیں

اک نظر مجھ پہ اے مسیحا مرے

تیرا بیمار مر نہ جائے کہیں

شیشۂ دل نہ پتھروں سے مل

ٹوٹ کر تو بکھر نہ جائے کہیں

ریزہ ریزہ میں سر راہ بکھر جاؤں گا (غزل)

ریزہ ریزہ میں سر راہ بکھر جاؤں گا

تم سے گر دور رہوں گا تو میں مر جاؤں گا

شام آئے گی تو سوچا ہے کدھر جاؤں گا

بن کے خورشید سمندر میں اتر جاؤں گا

وقت لگنا ہے مگر کام یہ کر جاؤں گا

اک نہ اک دن میں ترے دل میں اتر جاؤں گا

مجھ کو معلوم ہے انجام محبت اے دوست

میں تجھے ٹوٹ کے چاہوں گا بکھر جاؤں گا

یاد رکھے گی مجھے جس سے یہ دنیا فیصلؔ

راہ الفت میں کوئی کام وہ کر جاؤں گا

مزید غزلیں از فیصل فاروق ←ابھی کوئی غزل منسلک نہیں