پیر • 5 اکتوبر 2026ء
📚 کتب خانہ ۱۴۸٬۸۹۴

ایرج مبارک کی غزلیں — Eruj Mubarak Ghazals

ایرج مبارک کی منتخب غزلیں اور نظمیں۔

اپنی پر پیچ بلند (نظم)

اپنی پر پیچ بلند

اور دھیمی کشیدہ سروں سے اونچے

فتح نصیب ہو تم

خوش نصیب ہو تم

کہ اپنی زندگی میں

سب ملا تم کو

سب سے بڑھ کر یہ

کہ ہم نے عزت دی تمہیں

ورنہ ہم

خیر چھوڑو

اب جہاں ہو

آزادی سے آزاد سر لگانا

اسے کہنا

ہم صرف اس کی آس پر زندہ ہیں

اس کے بنائے گیت

فقط اس کے لیے گاتے ہیں

کہ شاید ہمیں بھی

خوش نصیب کر دے وہ

فتح نصیب کر دے وہ

مزید غزلیں از ایرج مبارک ←ابھی کوئی غزل منسلک نہیں