پیر • 5 اکتوبر 2026ء
📚 کتب خانہ ۱۴۸٬۸۹۴

علمہ ہاشمی کی غزلیں — Elma Hashmi Ghazals

علمہ ہاشمی کی منتخب غزلیں اور نظمیں۔

راز کیا کیا ہیں مرے دل میں سناؤں کیسے (غزل)

راز کیا کیا ہیں مرے دل میں سناؤں کیسے

زخم کس کس نے دئے ہیں یہ بتاؤں کیسے

تیری یادیں مجھے بے چین تو کرتی ہیں مگر

اپنے دل کو میں کہیں اور لگاؤں کیسے

تیری آنکھوں میں نظر آتا ہے سب کچھ مجھ کو

تیری آنکھوں سے نگاہوں کو ہٹاؤں کیسے

سب رقیبوں نے مجھے گھیر رکھا ہے جاناں

اپنی جانب میں بلاؤں تو بلاؤں کیسے

صبح ہونے پہ بھی سورج کا نہیں نام و نشاں

میں امیدوں کے چراغوں کو بجھاؤں کیسے

حال کیا ہوگا منافق سے محبت کر کے (غزل)

حال کیا ہوگا منافق سے محبت کر کے

ہم بھی دیکھیں گے ذرا اب کے سیاست کر کے

اس لئے کہتے ہو دنیا میں وفادار نہیں

تم نے دیکھا ہی نہیں ہم سے محبت کر کے

کتنے شہروں میں بتا حکم چلایا تو نے

کچھ ملا تجھ کو مری جان بغاوت کر کے

میری سنتا ہی نہیں اک بھی پریشانی وہ

میں نے دیکھا ہے کئی بار شکایت کر کے

مزید غزلیں از علمہ ہاشمی ←ابھی کوئی غزل منسلک نہیں