پیر • 5 اکتوبر 2026ء
📚 کتب خانہ ۱۴۸٬۸۹۴

اعجاز امیدی کی غزلیں — Ejaz Ummeedi Ghazals

اعجاز امیدی کی منتخب غزلیں اور نظمیں۔

بتاؤ موسموں کی پاسبانی کون کرتا ہے (غزل)

بتاؤ موسموں کی پاسبانی کون کرتا ہے

زمیں سے آسماں تک حکمرانی کون کرتا ہے

ہمارے دور میں ہر آدمی کا دل ہے پتھر کا

کسی کے واسطے دل پانی پانی کون کرتا ہے

نجانے کس کی سازش ہے وطن برباد کرنے میں

شروع آخر فسادوں کی کہانی کون کرتا ہے

وہ سوکھا پیڑ جس کی ٹہنیاں بے رنگ و روغن ہیں

اسے پھر سے بہاروں کی نشانی کون کرتا ہے

ہے دعاؤں میں برکت بہت (غزل)

ہے دعاؤں میں برکت بہت

ماں نے دی ہے یہ دولت بہت

جس سے کی تھی محبت بہت

اس نے دی ہے اذیت بہت

ہائے انساں کی مجبوریاں

زندگی کم ضرورت بہت

سوکھے ٹکڑوں سے نفرت نہ کر

ان میں ہوتی ہے لذت بہت

پانی پانی کیا خون کو

تب ملی مجھ کو شہرت بہت

ہم ہیں بانی مساوات کے

ہم نے کی ہے حکومت بہت

کامیابی کے ہر موڑ پر

آڑے آئی ہے غربت بہت

اور اعجازؔ کیا چاہیے

تجھ پر اس کی ہے رحمت بہت

مزید غزلیں از اعجاز امیدی ←ابھی کوئی غزل منسلک نہیں