پیر • 5 اکتوبر 2026ء
📚 کتب خانہ ۱۴۸٬۸۹۴

اعجاز عبید کی غزلیں — Ejaz Obaid Ghazals

اعجاز عبید کی منتخب غزلیں اور نظمیں۔

نئے سفر میں جو پچھلے سفر کے ساتھی تھے (غزل)

نئے سفر میں جو پچھلے سفر کے ساتھی تھے

پھر آئے یاد کہ اس رہ گزر کے ساتھی تھے

کہوں بھی کیا مجھے پل بھر میں جو بکھیر گئے

ہوا کے جھونکے مری عمر بھر کے ساتھی تھے

ستارے ٹوٹ گئے اوس بھی بکھر سی گئی

یہی تھے جو مری شام و سحر کے ساتھی تھے

شفق کے ساتھ بہت دیر تک دکھائی دیئے

وہ سارے لوگ جو بس رات بھر کے ساتھی تھے

یہ کیسی ہجر کی شب وہ بھی ساتھ چھوڑ گئے

جو چاند تارے مری چشم تر کے ساتھی تھے

گلے لگ کر مرے وہ جانے ہنستا تھا کہ روتا تھا (غزل)

گلے لگ کر مرے وہ جانے ہنستا تھا کہ روتا تھا

نہ کھل کر دھوپ پھیلی تھی نہ بادل کھل کے برسا تھا

کبھی دل بھی نہیں اک زخم آنکھوں کی جگہ آنسو

کبھی میں بھی نہ تھا بس ڈائری میں شعر لکھا تھا

وہ ہر پل ساتھ ہے میرے کہاں تک اس کو میں دیکھوں

گئے وہ دن کہ اس کے نام پر بھی دل دھڑکتا تھا

یہاں ہر کشتیٔ جاں پر کئی مانجھی مقرر تھے

ادھر سازش تھی پانی کی ادھر قضیہ ہوا کا تھا

چھپا کر لے گیا اپنے دکھوں کو ساری دنیا سے

لگا تھا یوں تو ہم تم سا وہ جادوگر بلا کا تھا

مزید غزلیں از اعجاز عبید ←ابھی کوئی غزل منسلک نہیں