بنیامین مضطرب کی منتخب غزلیں اور نظمیں۔
کال کی سہولت بھی (نظم)
کال کی سہولت بھی
پہلے کب میسر تھی
جب خطوط بھی اکثر دیر سے پہنچتے تھے
ماں کو کس طرح آخر
یہ خیال آتا تھا
اس کی آنکھ کا تارا ہے کسی مصیبت میں
اک کلرک کی بیوی
دور گاؤں میں بیٹھی کیسے سوچ لیتی تھی
کچھ نہ کچھ خرابی ہے
پیار کرنے والوں کا
ایک دوسرے کے ساتھ
رابطہ تو ہوگا کچھ
رابطہ نہ ہوتا تو ایک ساتھ لوگوں کے
دل کہاں دھڑکنے تھے
دل کہاں دھڑکنے تھے ایک ساتھ لوگوں کے
جب نہیں تھے موبائل
رابطہ دلوں کا تھا
مزید غزلیں از بنیامین مضطرب ←ابھی کوئی غزل منسلک نہیں