پیر • 5 اکتوبر 2026ء
📚 کتب خانہ ۱۴۸٬۸۹۴

بلقیس بیگم کی غزلیں — Bilquis Begum Ghazals

بلقیس بیگم کی منتخب غزلیں اور نظمیں۔

قاصد تو خط کو لایا ہے کیوں کر کھلا ہوا (غزل)

قاصد تو خط کو لایا ہے کیوں کر کھلا ہوا

خط ہے کہ ہے یہ میرا مقدر کھلا ہوا

پڑتے ہی اک نظر ہوا زخمی دل و جگر

قاتل تری نظر ہے کہ خنجر کھلا ہوا

قاصد سے کیا کہوں میں لکھوں خط میں ان کو کیا

پنہاں کے دل کا حال ہے ان پر کھلا ہوا

آنکھوں سے کبھی کوچۂ جاناں نہیں دیکھا (غزل)

آنکھوں سے کبھی کوچۂ جاناں نہیں دیکھا

بلبل ہوں مگر صحن گلستاں نہیں دیکھا

کہتے ہیں دوپٹے سے چھپا کر رخ روشن

دیکھو یہ چراغ تہ داماں نہیں دیکھا

مزید غزلیں از بلقیس بیگم ←ابھی کوئی غزل منسلک نہیں