پیر • 5 اکتوبر 2026ء
📚 کتب خانہ ۱۴۸٬۸۹۴

بلقیس ظفر کی غزلیں — Bilqees Zafar Ghazals

بلقیس ظفر کی منتخب غزلیں اور نظمیں۔

دل تھا ہمارا سونے جیسا اب تم کو جتلائیں کیا (غزل)

دل تھا ہمارا سونے جیسا اب تم کو جتلائیں کیا

الفت میں کیا دکھ جھیلے ہیں ہم نے یہ بتلائیں کیا

اب کے برس بھی ساون برسا ویسا ہی کچھ پاگل سا

کالی گھٹائیں کیسے اٹھیں سارا کچھ بتلائیں کیا

گلشن میں ہے پھر وہ بہاراں جس کے تم شیدائی تھے

چشم تصور سے ہی دیکھو لفظوں میں دکھلائیں کیا

دل کی ضد تو دیکھو کیا انہونی باتیں کرتا ہے

شام و سحر کی ڈوریں چھوٹیں اب اس کو بہلائیں کیا

زیست عبارت ہے اک ایسی پڑھ نہ سکو گے جانے دو

لفظ کے دیپک جو ہیں روشن ہم ان کو گہنائیں کیا

مزید غزلیں از بلقیس ظفر ←ابھی کوئی غزل منسلک نہیں