پیر • 5 اکتوبر 2026ء
📚 کتب خانہ ۱۴۸٬۸۹۴

بلقیس خان کی غزلیں — Bilqees Khan Ghazals

بلقیس خان کی منتخب غزلیں اور نظمیں۔

اپنی جنگ ہی لڑتی ہے (غزل)

اپنی جنگ ہی لڑتی ہے

لاکھ کہو وہ باغی ہے

باپ کے زندہ رہنے تک

ہر بیٹی شہزادی ہے

راحت جس کو کہتے ہیں

ماں کی گود میں ہوتی ہے

اب سمجھیں گے دکھ میرا

اب ان کی بھی بیٹی ہے

تیز ہوا کی جانے بلا

پیڑ پہ جو بھی گزرتی ہے

تم ہو فلک کب سمجھو گے

دھرتی کیا کچھ سہتی ہے

غم کی موجوں میں دل کی

ناؤ بہتی جاتی ہے

ایک ہی شخص کو چاہو سدا

یہ کیسی مجبوری ہے

گھر میں جب بیٹیاں نہیں ہوں گی (غزل)

گھر میں جب بیٹیاں نہیں ہوں گی

پیڑ پر ٹہنیاں نہیں ہوں گی

غم سے سمجھوتا کر لیا دل نے

اب یہاں سسکیاں نہیں ہوں

میں کہ دور جدید کی لڑکی

پاؤں میں بیڑیاں نہیں ہوں گی

واپسی کا ہے سوچنا بے سود

اب جلی کشتیاں نہیں ہوں گی

اب دیوں کو بچانا واجب ہے

آندھیاں مہرباں نہیں ہوں گی

بارشوں کے سفر پہ نکلے ہو

سر پہ اب چھتریاں نہیں ہوں گی

یہ مسلسل رہیں گی میرے ساتھ

ہجر میں چهٹیاں نہیں ہوں گی

دست و بازو بنا ہے بھائی مرا

کوششیں رائیگاں نہیں ہوں گی

یا قلم ٹوٹ جائے گا بلقیسؔ

یا مری انگلیاں نہیں ہوں گی

مزید غزلیں از بلقیس خان ←ابھی کوئی غزل منسلک نہیں