پیر • 5 اکتوبر 2026ء
📚 کتب خانہ ۱۴۸٬۸۹۴

بھومی سریواستو کی غزلیں — Bhoomi Srivastava Ghazals

بھومی سریواستو کی منتخب غزلیں اور نظمیں۔

تصور میں مرا جس سے تعلق دل لگی کا ہے (غزل)

تصور میں مرا جس سے تعلق دل لگی کا ہے

حقیقت میں اسی سے واسطہ پھر دوستی کا ہے

ہماری داستاں میں بھنورا ہے وہ اور میں گل ہوں

تو ظاہر ہے کہ وہ میرے علاوہ بھی کسی کا ہے

مجھے اس کی خطائیں اس لئے دلچسپ لگتی ہیں

مجھے پکڑے ہوئے ہے ایک جن جو عاشقی کا ہے

طریقے تھے کئی سارے اسے یوں روک لینے کے

مگر میرے لیے تو مسئلہ اس کی خوشی کا ہے

سمجھتی ہوں جسے اپنا اسی سے پھر جدا ہونا

لگے ایسے کہ لمحہ آخری یہ زندگی کا ہے

کبھی مجھ کو کھنکتی چوڑیاں دشمن سی لگتی ہیں (غزل)

کبھی مجھ کو کھنکتی چوڑیاں دشمن سی لگتی ہیں

تمہیں سنتے ہوئے سب بولیاں دشمن سی لگتی ہیں

بھلے اک دو قدم کے فاصلے پہ تم کھڑے ہو پر

مجھے اتنی بھی تم سے دوریاں دشمن سی لگتی ہیں

تمہارے گرد دنیا خوبصورت ہے مگر مجھ کو

تمہارے پاس بیٹھی لڑکیاں دشمن سی لگتی ہیں

تمہارے بن نظاروں کی نمائش بھی نہیں ہوتی

تمہارے بن یہ ندیاں گھاٹیاں دشمن سی لگتی ہیں

مزید غزلیں از بھومی سریواستو ←ابھی کوئی غزل منسلک نہیں