پیر • 5 اکتوبر 2026ء
📚 کتب خانہ ۱۴۸٬۸۹۴

بھرت شرما تغزل کی غزلیں — Bharat Sharma Tagazzul Ghazals

بھرت شرما تغزل کی منتخب غزلیں اور نظمیں۔

میں اس کو بھولنے کے تصور سے ڈر گیا (غزل)

میں اس کو بھولنے کے تصور سے ڈر گیا

وہ بے وفا تھا ساری حدوں سے گزر گیا

اس نے تو یاد بھی نہ کیا عمر بھر مجھے

اور میں اسے بھلانے کی کوشش میں مر گیا

مشہور ہیں جہان میں بس بے وفائیاں

میں نے تو صرف بات کی اور وہ یہ کر گیا

وہ دشمنوں سے جا ملا انجام یہ ہوا

میں دوستوں سے ہاتھ ملانے سے ڈر گیا

اس دل سے کھیل کر وہ یوں اٹھ کر کے چل پڑا

بچے کا دل ہو جیسے کھلونے سے بھر گیا

سب اس کا پوچھتے ہیں تو میں حال کیا کہوں

اس کی کوئی خبر ہی نہیں وہ کدھر گیا

مزید غزلیں از بھرت شرما تغزل ←ابھی کوئی غزل منسلک نہیں