پیر • 5 اکتوبر 2026ء
📚 کتب خانہ ۱۴۸٬۸۹۴

بھارت انگارا کی غزلیں — Bharat Angara Ghazals

بھارت انگارا کی منتخب غزلیں اور نظمیں۔

جانے کیا کچھ سن کر لوٹا (غزل)

جانے کیا کچھ سن کر لوٹا

چپ ہے وہ جب سے گھر لوٹا

بچپن کا ہر ننھا سپنا

تھک کر بوڑھا ہو کر لوٹا

وہ بھی آگ بجھانے نکلا

وہ بھی ہاتھ جلا کر لوٹا

جانے کیا ساحل سے کہہ کر

الٹے پاؤں سمندر لوٹا

مزید غزلیں از بھارت انگارا ←ابھی کوئی غزل منسلک نہیں