پیر • 5 اکتوبر 2026ء
📚 کتب خانہ ۱۴۸٬۸۹۴

بیکل افتخار دولت آبادی کی غزلیں — Bekal Iftikhar Daulatabadi Ghazals

بیکل افتخار دولت آبادی کی منتخب غزلیں اور نظمیں۔

مرا دل گل رخوں نے ساتھ لے گئے (غزل)

مرا دل گل رخوں نے ساتھ لے گئے

حنا کے رنگ ہاتھوں ہاتھ لے گئے

نہ جانوں کیا زباں میں ان کے تھا سحر

جو میرے دل کو باتوں بات لے گئے

دیا نہیں آپ سے میں دل بتوں کو

وہ غارت پیشگاں کر گھات لے گئے

تری زلفوں نے کیسے پیچ سکھلا

دل بے کل کو راتوں رات لے گئے