پیر • 5 اکتوبر 2026ء
📚 کتب خانہ ۱۴۸٬۸۹۴

بشیشر ناتھ کنول پانی پتی کی غزلیں — Basheshar Nath Kanwal Panipati Ghazals

بشیشر ناتھ کنول پانی پتی کی منتخب غزلیں اور نظمیں۔

دل سے دل تک کوئی بھی تو راستہ نکلا نہ تھا (غزل)

دل سے دل تک کوئی بھی تو راستہ نکلا نہ تھا

تیرے میرے درمیاں دیوار تھی پردا نہ تھا

پی گیا تھا کوئی سارے دشت کی ہریالیاں

دور تک پنچھی نہ تھا میلوں ہرا پتہ نہ تھا

کوئی ساون جم گیا تھا مجھ میں پتھر کی طرح

مجھ سے جو بادل اٹھا وہ عمر بھر برسا نہ تھا

پڑے ہیں راہ میں جور و جفا کے سلسلے کتنے (غزل)

پڑے ہیں راہ میں جور و جفا کے سلسلے کتنے

مرے سر سے گزرنے کو ابھی ہیں حادثے کتنے

کبھی شعلے پئے میں نے کبھی طوفاں سے ٹکرایا

مرے سینے پہ لکھے ہیں جنوں نے حوصلے کتنے

ادھر لوہے کے دروازے ادھر چاندی کی دیواریں

ابھی انسان سے انسان تک ہیں فاصلے کتنے

بکھر کر ایک دل ڈھلتا ہے کتنے ہی فسانوں میں

گیا جب ٹوٹ آئینہ تو آئینے بنے کتنے

چلن تھا آندھیوں کا اور اندھیروں کی حکومت تھی

دیے خود ہی بتائیں گے جلے کتنے بجھے کتنے