پیر • 5 اکتوبر 2026ء
📚 کتب خانہ ۱۴۸٬۸۹۴

بشارت گل کی غزلیں — Basharat Gill Ghazals

بشارت گل کی منتخب غزلیں اور نظمیں۔

اگر جانا ضروری تھا تو چپکے سے چلے جاتے (غزل)

اگر جانا ضروری تھا تو چپکے سے چلے جاتے

کہ اک خوش فہمی سی رہتی سہارے جس کے جی پاتے

ابھی بھی وقت لگتا ہے ابھی بھی فن نہیں کامل

اگرچہ عمر گزری ہے ہمیں اس دل کو بہلاتے

رہو اپنے ہی گھر میں تم پرائے فرد کے مانند

ستم دیکھو تقاضہ ہے رہو اس پر بھی اتراتے

سماعت نے ڈبویا ہے گلوں کی سسکیاں سن کر

نہ کانوں تک صدا آتی نہ آنسو آنکھ تک آتے

یہ عہد کم نگاہی ہے یہاں شکوہ نہیں کافی

کہاں شکوے شکایت ہیں کسی پتھر کو کمھلاتے

کس قدر مختصر سا ملتے ہو (غزل)

کس قدر مختصر سا ملتے ہو

تم بھی نا زندگی کے جیسے ہو

اور کچھ ہی گزرتی ہے ہم پر

جب کہیں اور مسکراتے ہو

مشغلہ بھی عجیب رکھا ہے

جب بھی آتے ہو لوٹ جاتے ہو

فرق کرنا محال ہے صاحب

بولتے ہو کہ گنگناتے ہو

مزید غزلیں از بشارت گل ←ابھی کوئی غزل منسلک نہیں