پیر • 5 اکتوبر 2026ء
📚 کتب خانہ ۱۴۸٬۸۹۴

بشارت فروغ کی غزلیں — Basharat Farogh Ghazals

بشارت فروغ کی منتخب غزلیں اور نظمیں۔

ستم رسیدوں کے جذبات آزماؤ نہیں (غزل)

ستم رسیدوں کے جذبات آزماؤ نہیں

جو تار ٹوٹ گئے ان کو گد گداؤ نہیں

میں ایک برگ ہوں اور وہ بھی برگ پژمردہ

ہواؤ دھیرے چلو مجھ کو آزماؤ نہیں

ہمیں خود اپنی محبت پہ ناز ہے یارو

ہمارے چاک گریباں پہ مسکراؤ نہیں

پڑے نہ بعد میں پچھتانا تم کو اے یارو

گراں نہ ہو تو خلوص اس قدر بڑھاؤ نہیں

ہر ایک شخص کا اپنا مزاج ہوتا ہے

کسی کو دیکھ کے اس طرح مسکراؤ نہیں

نہیں ہے دوش کسی کا ہوئے ہیں خود برباد

چلو بھی ختم کرو بات کو بڑھاؤ نہیں

یہ کس نے کہہ دیا تجھ سے یہ بات جھوٹی ہے

ترے فروغ کو تجھ سے کوئی لگاؤ نہیں

مزید غزلیں از بشارت فروغ ←ابھی کوئی غزل منسلک نہیں