برتر مدراسی کی منتخب غزلیں اور نظمیں۔
سارے اہل جہاں میں عیال خدا (غزل)
سارے اہل جہاں میں عیال خدا
گبر کیا دہریہ کیا مسلمان کیا
ٹوٹی ناؤ کا جب ہو محافظ خدا
جزر و مد کیا بھنور کیا ہے طوفان کیا
جب گیا دل تو ارمان سارے گئے
گر مکاں ہو نہ باقی تو مہمان کیا
نت نئے فتنے اٹھتے ہیں دنیا میں کیوں
بھیس میں آدمی کے ہے شیطان کیا
اس کو پہچانے برترؔ یہ ممکن نہیں
وہ نہ یک رنگ ہے اس کی پہچان کیا
صبح لیتا ہوں شام لیتا ہوں (غزل)
صبح لیتا ہوں شام لیتا ہوں
ہر گھڑی تیرا نام لیتا ہوں
یاد آتی ہے عمر رفتہ جب
ہاتھ سے دل کو تھام لیتا ہوں
پیش آتے ہیں حادثے کیا کیا
صبر و ہمت سے کام لیتا ہوں
اپنے ظالم سے در گزر کر کے
ظلم کا انتقام لیتا ہوں
مزید غزلیں از برتر مدراسی ←ابھی کوئی غزل منسلک نہیں