پیر • 5 اکتوبر 2026ء
📚 کتب خانہ ۱۴۸٬۸۹۴

برکت علی فراق کی غزلیں — Barkat Ali Firaq Ghazals

برکت علی فراق کی منتخب غزلیں اور نظمیں۔

آؤ بچو گیت سنائیں (نظم)

آؤ بچو گیت سنائیں

گیت سنائیں خوب ہنسائیں

اک بڑھیا نے چڑیا پالی

ننھی منی بھولی بھالی

بڑھیا بیٹھی کھیر پکاتی

چڑیا اس کو گیت سناتی

اک دن بڑھیا بھوکی آئی

جلدی جلدی کھیر پکائی

منہ دھو کر وہ کھانے بیٹھی

چڑیا گیت سنانے بیٹھی

بڑھیا نے سب کچھ کھا ڈالا

چڑیا کو بھوکا ہی ٹالا

چڑیا جب پنجرے میں آئی

بھوک سے اس کو نیند نہ آئی

چوں چوں چوں چوں کر کے روئی

ساری رات اسی میں کھوئی

صبح ہوئی اور مرغا بولا

بڑھیا نے جب پنجرا کھولا

پیار سے جب اس نے چمکارا

چڑیا نے چونچوں سے مارا

بڑھیا بھاگی گھر میں آئی

مٹھی بھر کر دانا لائی

جب بڑھیا نے دانا کھلایا

تب چڑیا نے گیت سنایا

مزید غزلیں از برکت علی فراق ←ابھی کوئی غزل منسلک نہیں