بابر رحمان شاہ کی منتخب غزلیں اور نظمیں۔
نہیں نہیں یہ مرا عکس ہو نہیں سکتا (غزل)
نہیں نہیں یہ مرا عکس ہو نہیں سکتا
کسی کے سامنے میں یوں تو رو نہیں سکتا
تھکن سے چور ہے سارا وجود اب میرا
میں بوجھ اتنے غموں کا تو ڈھو نہیں سکتا
تجھے غزل تو سناتا ہوں آج بابرؔ کی
مگر میں اشکوں سے دامن بھگو نہیں سکتا
کسی کے جال میں آ کر میں اپنا دل گنوا بیٹھا (غزل)
کسی کے جال میں آ کر میں اپنا دل گنوا بیٹھا
مجھے تھا عشق قاتل سے میں اپنا سر کٹا بیٹھا
غضب کا سنگ دل آغاز سے ہی بے مروت تھا
کہ جس سے دور رہنا تھا میں اس کے پاس جا بیٹھا
مرا معبود تو عشق بتاں سے لاکھ افضل تھا
مجھے کس سے لگانا تھا میں دل کس سے لگا بیٹھا
مزید غزلیں از بابر رحمان شاہ ←ابھی کوئی غزل منسلک نہیں