پیر • 5 اکتوبر 2026ء
📚 کتب خانہ ۱۴۸٬۸۹۴

بی ایس جین جوہر کی غزلیں — B S Jain Jauhar Ghazals

بی ایس جین جوہر کی منتخب غزلیں اور نظمیں۔

میری ہر بات پہ بے بات خفا ہوتے ہو (غزل)

میری ہر بات پہ بے بات خفا ہوتے ہو

جانے کیا بات ہے دن رات خفا ہوتے ہو

چپ رہیں وقت ملاقات خفا ہوتے ہو

پوچھ لیں بھول سے حالات خفا ہوتے ہو

بات غیروں سے تو ہنس ہنس کے کیا کرتے ہو

ہم سے ہوتے ہی ملاقات خفا ہوتے ہو

دور ہوتے ہو تو ناراض رہا کرتے ہو

پاس رہتے ہو تو دن رات خفا ہوتے ہو

جانتا ہوں کہ تمہیں پیار نہیں ہے مجھ سے

کیا بہ مجبورئ حالات خفا ہوتے ہو

جانے پھر تم سے ملاقات کبھی ہو کہ نہ ہو (غزل)

جانے پھر تم سے ملاقات کبھی ہو کہ نہ ہو

کھل کے دکھ درد کی کچھ بات کبھی ہو کہ نہ ہو

پھر ہجوم غم و جذبات کبھی ہو کہ نہ ہو

تم سے کہنے کو کوئی بات کبھی ہو کہ نہ ہو

آج تو ایک ہی کشتی میں ہیں منجدھار میں ہم

پھر یہ مجبورئ حالات کبھی ہو کہ نہ ہو

عہد ماضی کے فسانے ہی سنا لیں تم کو

اتنی خاموش کوئی رات کبھی ہو کہ نہ ہو

جو جلاتا ہے مرے غم کے اندھیروں میں چراغ

میرے ہاتھوں میں وہی ہات کبھی ہو کہ نہ ہو

مزید غزلیں از بی ایس جین جوہر ←ابھی کوئی غزل منسلک نہیں