پیر • 5 اکتوبر 2026ء
📚 کتب خانہ ۱۴۸٬۸۹۴

عزیز غواصی کی غزلیں — Aziz Gawwasi Ghazals

عزیز غواصی کی منتخب غزلیں اور نظمیں۔

تاریکیاں ستم کی مٹاتے رہیں گے ہم (غزل)

تاریکیاں ستم کی مٹاتے رہیں گے ہم

اپنے لہو سے دیپ جلاتے رہیں گے ہم

راہ وفا میں جان گنواتے رہیں گے ہم

تاریخ میں مقام بناتے رہیں گے ہم

یہ اقتضائے وقت ہے کچھ سرکشی نہیں

کب تک بتاؤ سر کو جھکاتے رہیں گے ہم

ہو آندھیوں کا زور کہ طوفاں کی یورشیں

بجھتے ہوئے چراغ جلاتے رہیں گے ہم

ہیں بار زندگی کے شب و روز اے عزیزؔ

جب تک اٹھے ہے بوجھ اٹھاتے رہیں گے ہم

برق پلتی ہے آشیانے میں (غزل)

برق پلتی ہے آشیانے میں

کیا نہیں ہوگا اس زمانے میں

وضع داری کی بات ہے ورنہ

آپ کی قدر اس زمانے میں

غالباً تم سمجھ رہے ہو گے

جو حقیقت ہے اس فسانے میں

زیب و زینت تمھارے دم سے ہے

ورنہ رونق غریب خانے میں

یوں تو گردوں بھی مشق کرتا ہے

آپ اچھے ہیں ظلم ڈھانے میں

مسکرانا بھی ایک فن ہے عزیزؔ

سب کو آتا نہیں زمانے میں

مزید غزلیں از عزیز غواصی ←ابھی کوئی غزل منسلک نہیں