عزیز احمد خاں شفق کی منتخب غزلیں اور نظمیں۔
یہی نہیں کہ نظر کو جھکانا پڑتا ہے (غزل)
یہی نہیں کہ نظر کو جھکانا پڑتا ہے
پلک اٹھاؤں تو اک تازیانہ پڑتا ہے
وہ ساتھ میں ہے مگر سب امانتیں دے کر
تمام بوجھ ہمیں کو اٹھانا پڑتا ہے
میں اس دیار میں بھیجا گیا ہوں سر دے کر
قدم قدم پہ جہاں آستانہ پڑتا ہے
اندھیرا اتنا ہے اب شہر کے محافظ کو
ہر ایک رات کوئی گھر جلانا پڑتا ہے
تمام بزم خفا ہے مگر نہ جانے کیوں
مشاعرے میں شفقؔ کو بلانا پڑتا ہے
وقت جب راہ کی دیوار ہوا (غزل)
وقت جب راہ کی دیوار ہوا
کوئی سیلاب نمودار ہوا
اس نے پیڑوں سے ہٹا لیں شاخیں
باغ میں سے تو کئی بار ہوا
میں نے جو دل میں چھپانا چاہا
میرے چہرے سے نمودار ہوا
ساحلی شام کا پھیلا منظر
کچھ لکیروں میں گرفتار ہوا
رات اک شخص بہت یاد آیا
جس گھڑی چاند نمودار ہوا
مزید غزلیں از عزیز احمد خاں شفق ←ابھی کوئی غزل منسلک نہیں