پیر • 5 اکتوبر 2026ء
📚 کتب خانہ ۱۴۸٬۸۹۴

عظیم ملک کی غزلیں — Azeem Malik Ghazals

عظیم ملک کی منتخب غزلیں اور نظمیں۔

ان کے در پہ آنکھ بچھائے بیٹھے ہیں (غزل)

ان کے در پہ آنکھ بچھائے بیٹھے ہیں

بے مطلب کی آس لگائے بیٹھے ہیں

سارے عاشق سر کے بل اور دو زانو

گہری سوچ میں غوطہ کھائے بیٹھے ہیں

مت جا ان کے در دیوانے پنکھ پسار

وہ یادوں کی شمع جلائے بیٹھے ہیں

قربانی کا شوق اگر ہے بے شک جا

وہ خنجر پر دھار لگائے بیٹھے ہیں

ان کی غزلیں ان کی نظمیں چھوڑو یار

استادوں کے شعر چرائے بیٹھے ہیں

کھیل شاعری کا ان کے سنگ لا حاصل

وہ سر پر دیوان اٹھائے بیٹھے ہیں

نا ممکن ہے ہو پائے دیدار ان کا

وہ پلکوں کو آڑ لگائے بیٹھے ہیں

پیار کے رستے مت جانا او ملک عظیمؔ

رنج و غم سب گھات لگائے بیٹھے ہیں

اب یہ کاروبار کریں (غزل)

اب یہ کاروبار کریں

غیروں سے بھی پیار کریں

البم کھول کے دیکھیں اور

یادوں کو گلزار کریں

مر جائے گا اپنی موت

دشمن پر کیوں وار کریں

کب تک خالی بیٹھیں ہم

مل کر ذکر یار کریں

چاہت کے ہر جذبے کا

برجستہ اظہار کریں

سوچ کے اس کے بارے میں

جینا کیوں دشوار کریں

نفرت شور شرابے سے

خاموشی سے پیار کریں

مزید غزلیں از عظیم ملک ←ابھی کوئی غزل منسلک نہیں