عظیم اختر کی منتخب غزلیں اور نظمیں۔
درد و یاس میں ڈوبی ہوئی (نظم)
درد و یاس میں ڈوبی ہوئی
شدت احساس سے لرزتی ہوئی
کیا تم میری آواز سن رہی ہو شانو
صبح کی تازہ ہوا
شام کے ڈھلتے سائے
سرمئی دھوپ کی
میٹھی میٹھی سی تپش
پھول شبنم شفق آب جو چاندنی
یہ سب تمہارے بارے میں
مجھ سے سوال کرتے ہیں
کبھی تم ملو تو تم سے پوچھوں
کہ مجھے کیا جواب دینا ہے
ان سے یہ کیسے کہہ دوں
وہ جو ہر دم اس کے قریب رہتی تھی
آج اپنے اخترؔ کو بھول بیٹھی ہے
مزید غزلیں از عظیم اختر ←ابھی کوئی غزل منسلک نہیں