پیر • 5 اکتوبر 2026ء
📚 کتب خانہ ۱۴۸٬۸۹۴

اشونی متل عیش کی غزلیں — Ashwani Mittal Aish Ghazals

اشونی متل عیش کی منتخب غزلیں اور نظمیں۔

ساتھ نکلے تھے زندگی اور میں (غزل)

ساتھ نکلے تھے زندگی اور میں

وہ تو آگے نکل گئی اور میں

رو رہی ہے یہ زندگی مجھ کو

کھل کے جیتے ہیں شاعری اور میں

وقت مانو رکا رکا سا ہے

چل رہے ہیں مری گھڑی اور میں

میرا غم جانتے ہیں بس دو لوگ

آئنے میں وہ آدمی اور میں

کبھی لگتا ہے خودکشی کر لوں

کبھی لگتا ہے خودکشی اور میں

مزید غزلیں از اشونی متل عیش ←ابھی کوئی غزل منسلک نہیں