پیر • 5 اکتوبر 2026ء
📚 کتب خانہ ۱۴۸٬۸۹۴

اشونی کمار ترپاٹھی کی غزلیں — Ashvini Kumar Tripathi Ghazals

اشونی کمار ترپاٹھی کی منتخب غزلیں اور نظمیں۔

آنسوؤں سے لکھ رہا ہوں حسرتیں پانی پہ میں (غزل)

آنسوؤں سے لکھ رہا ہوں حسرتیں پانی پہ میں

نام تیرا لکھ رہا ہوں اپنی پیشانی پہ میں

حال دل گر پوچھتی ہو تو یہ کہنا ہے مجھے

چند نظمیں لکھ رہا ہوں دل کی ویرانی پہ میں

دور حاضر کے جنون عشق پہ حیراں ہے تو

اور حیراں ہو رہا ہوں تیری حیرانی پہ میں

جسم فانی پر ہی لکھ کر تھک چکی میری قلم

پوچھتی ہے کب لکھوں گا عشق روحانی پہ میں

کسی کی آنکھ میں شبنم تلاش کرتا ہوں (غزل)

کسی کی آنکھ میں شبنم تلاش کرتا ہوں

کہیں پہ ہجر کا موسم تلاش کرتا ہوں

میرے وجود میں جب سے سما گیا ہے تو

میں خود کو خود میں بہت کم تلاش کرتا ہوں

جو زخم تو نے دئے ان کو پال رکھا ہے

نہ چارہ گر نہ ہی مرہم تلاش کرتا ہوں

تری زباں پہ چڑھے میں سے تھک چکا ہوں میں

ہر ایک لفظ میں اب ہم تلاش کرتا ہوں

مزید غزلیں از اشونی کمار ترپاٹھی ←ابھی کوئی غزل منسلک نہیں