پیر • 5 اکتوبر 2026ء
📚 کتب خانہ ۱۴۸٬۸۹۴

اشرف الدین فیضی کی غزلیں — Ashrafuddin Faizi Ghazals

اشرف الدین فیضی کی منتخب غزلیں اور نظمیں۔

آنگن میں پانی آیا ہے (نظم)

آنگن میں پانی آیا ہے

کیا اچھا تالاب بنا ہے

کاغذ ہم اچھے اچھے لائیں

پھاڑ کے ان کو ناؤ بنائیں

ناؤ تمہاری ٹوٹی اختر

ڈوب رہی ہے چکر کھا کر

کھیلیں کودیں دل بہلائیں

دوڑو اکبر اس کو بچائیں

پانی میں سب مل کر جائیں

اپنی اپنی ناؤ بہائیں

کھیل میں رونا دھونا کیسا

یہ نہیں اچھی دوسری لینا

بیڑا سب کا پار لگائیں

سب سے آگے اس کو بڑھائیں

دیکھو یہ کیا تیز چلی ہے

سب سے آگے جا پہنچی ہے

دیکھو دیکھو پھیل گئیں وہ

دیکھو کیسی مل کے چلیں وہ

آؤ اس کو ناچ نچائیں

جانے دو جس سمت بھی جائیں

تیر رہی ہے یوں پانی پر

پھول کھلے ہیں جوں پانی پر

آؤ ذرا امی کو دکھائیں

مزید غزلیں از اشرف الدین فیضی ←ابھی کوئی غزل منسلک نہیں