پیر • 5 اکتوبر 2026ء
📚 کتب خانہ ۱۴۸٬۸۹۴

اشرف کمال اعظمی ندوی کی غزلیں — Ashraf Kamal Azami Nadvi Ghazals

اشرف کمال اعظمی ندوی کی منتخب غزلیں اور نظمیں۔

ہے ٹوٹا دل مرا اب اس جہاں سے (غزل)

ہے ٹوٹا دل مرا اب اس جہاں سے

نہ آتا کاش میں آیا کہاں سے

وہ ہم سے دور بھاگے اس طرح سے

کہ شیطاں بھاگتا جیسے اذاں سے

کیا فاقہ نہ بیچا گھر پرانا

بہت ہے یاد وابستہ مکاں سے

مرا دل ہی نہیں جب ساتھ میرے

میں کیا امید رکھوں کارواں سے

کتر دے گی اجل اک دن ترا پر

نہ رکھ پرواز اونچی کہکشاں سے

مرے دل کے قریب آ جاؤ ہمدم

غلط فہمی ہٹا دو درمیاں سے

غزل گوئی کی کوشش ہے یہ اشرفؔ

محبت ہے مجھے اردو زباں سے

ہوا نیلام گھر اور خانماں آہستہ آہستہ (غزل)

ہوا نیلام گھر اور خانماں آہستہ آہستہ

چلے ہم چھوڑ کے اپنا مکاں آہستہ آہستہ

مذمت کر رہا ہے اس بیان حق پہ ہر کوئی

ہوا ہے دشمن جانی زماں آہستہ آہستہ

حیا و شرم ہیں مانع اگرچہ لب کشائی سے

نگاہ کرتی ہے لیکن سب بیاں آہستہ آہستہ

بجھا دے تشنگی اے ابر باراں اب کے صحرا کی

ہٹا رخ سے نقاب درمیاں آہستہ آہستہ

وہ چشم بے مروت سے مجھے دیکھا کئے یارو

لب و لہجے میں آئیں سختیاں آہستہ آہستہ

دم رخصت مرے جذبات قابو سے رہے جاتے

عیاں ہونے لگا راز نہاں آہستہ آہستہ

شکست کارزار عشق کی لذت کو کیا کہنا

میں اشرفؔ اور ہوتا ہوں جواں آہستہ آہستہ

مزید غزلیں از اشرف کمال اعظمی ندوی ←ابھی کوئی غزل منسلک نہیں