اشفاق نگینوی کی منتخب غزلیں اور نظمیں۔
ڈھ گئے ریت کے گھر پھر سے بنائیں آؤ (غزل)
ڈھ گئے ریت کے گھر پھر سے بنائیں آؤ
دل میں تعمیر کا احساس جگائیں آؤ
ہم بھی دیواروں پہ چڑھتی ہوئی بیلوں کی طرح
آسمانوں کی طرف ہاتھ بڑھائیں آؤ
جیسے آکاش کو تاروں نے سجا رکھا ہے
ہم بھی دھرتی کو اسی طرح سجائیں آؤ
ہم کو ان ہاتھوں سے لکھنا ہے مقدر اپنا
ان کی بے جان لکیروں پہ نہ جائیں آؤ
روشنی کم ہے ابھی اپنا لہو دے دے کے
شمع ایثار کی لو اور بڑھائیں آؤ
گا رہا ہے جو محبت کا ترانہ اشفاقؔ
اس کی آواز میں آواز ملائیں آؤ
مزید غزلیں از اشفاق نگینوی ←ابھی کوئی غزل منسلک نہیں