پیر • 5 اکتوبر 2026ء
📚 کتب خانہ ۱۴۸٬۸۹۴

اصغر نظامی کی غزلیں — Asghar Nizami Ghazals

اصغر نظامی کی منتخب غزلیں اور نظمیں۔

گر خدا کعبہ میں رہتا ہے تو بت خانے میں کون (غزل)

گر خدا کعبہ میں رہتا ہے تو بت خانے میں کون

ہر ہے گنگا جل میں تو زمزم کے پیمانے میں کون

قیس کو جب لے چلے بستی کی جانب یوں کہا

لیلیٰ آبادی میں رہتی ہے تو ویرانے میں کون

دار پر اس کو چڑھایا پر نہ یہ سمجھا کوئی

تھا انا الحق کہہ رہا منصور دیوانے میں کون

کس سے باتیں کر رہا ہے مجھ کو بھی زاہد دکھا

چھپ کے بیٹھا ہے تیری تسبیح کے دانے میں کون

ہو کے تم پیر مغاں مسجد کو اصغرؔ چل دئے

یہ تو بتلاؤ کہ اب جائے گا میخانے میں کون

جسے ہم دل سمجھتے تھے وہی اب دل ربا نکلا (غزل)

جسے ہم دل سمجھتے تھے وہی اب دل ربا نکلا

خدا کی شان ہے جو مدعی کا مدعا نکلا

پس مردن تلاشی لی فرشتوں نے تو کیا نکلا

چھپا اک گوشۂ دل میں خیال دل ربا نکلا

تہ شمشیر بھی بھولے نہ ہم قاتل کے احساں کو

چلی تلوار رک رک کر زباں سے مرحبا نکلا

میرے اشعار سن کے خوش ہوئے پر واے رے قسمت

زباں سے مرحبا کہنے کو تھے مر بے حیا نکلا

فنا فی اللہ جب اصغرؔ ہوئے تو یہ کھلا عقدہ

جسے ہم بت سمجھتے تھے وہی اپنا خدا نکلا

مزید غزلیں از اصغر نظامی ←ابھی کوئی غزل منسلک نہیں