احسن سلیم کی منتخب غزلیں اور نظمیں۔
ماں جی (نظم)
ماں جی
بارش کے آنے سے پہلے ہی
ہم چاروں پانچوں بھائی مل کر
اپنے ہاتھوں
اپنے گھر کو لیپا پوتا کرتے ہیں
ہلکی ہلکی بوندا باندی ہی سے
اپنے گھر کی چھت سے پانی رسنے لگتا ہے
اور آندھی آنے سے پہلے ہی
اپنے گھر کی دیواریں ہلنے لگتی ہیں
گوبر چکنی مٹی اور پانی
ان تینوں میں
کون سا رشتہ کچا ہے
مزید غزلیں از احسن سلیم ←ابھی کوئی غزل منسلک نہیں