پیر • 5 اکتوبر 2026ء
📚 کتب خانہ ۱۴۸٬۸۹۴

ارشد معراج کی غزلیں — Arshad Meraj Ghazals

ارشد معراج کی منتخب غزلیں اور نظمیں۔

تیشۂ کرب کندھوں پہ رکھے ہوئے (نظم)

تیشۂ کرب کندھوں پہ رکھے ہوئے

کوہ کن بے اماں پھر رہے ہیں یہاں

خواہشوں کے دیے

سب دھواں ہو گئے

وہ جو ماضی کے چمکیلے اوراق تھے

ان پہ لکھے ہوئے گیت گم ہو گئے

خواب کی بستیوں میں کوئی سر پھرا

اپنی پلکوں سے تقدیر گھڑتا رہا

اور تاریکیاں منہ چھپائے ہوئے

حال رفتہ پہ آنسو بہاتی رہیں

پستیوں کے سفر سے پلٹتے ہوئے

دھواں اڑاتے ہوئے رتھ پریشان ہیں

یوں بلندی سے خائف بھلا کیوں ہوئے

یہ مسافر سبھی

آکسیجن سے دم ان کا گھٹتا ہے کیوں

مزید غزلیں از ارشد معراج ←ابھی کوئی غزل منسلک نہیں