پیر • 5 اکتوبر 2026ء
📚 کتب خانہ ۱۴۸٬۸۹۴

ارسلان راٹھور کی غزلیں — Arsalan Rathor Ghazals

ارسلان راٹھور کی منتخب غزلیں اور نظمیں۔

آنسو کو گل ناب سمجھ کر نور اجالا کرتے تھے (غزل)

آنسو کو گل ناب سمجھ کر نور اجالا کرتے تھے

رات کی رات میں دو تاروں کا چاند بنایا کرتے تھے

گہرے بھنور اس کی آنکھوں کا پانی بھرتے رہتے تھے

اس کا لمس چرا کر دریا موج میں آیا کرتے تھے

سر پر چھتناری روحوں کے تاج بھڑکتے رہتے تھے

سبز اجالے بھر کر سینوں کو پھیلایا کرتے تھے

چاند اٹھا کر لے جاتے تھے دل کی روپہلی کشتی میں

پچھلے پہر کی سردابی سے آنکھ کو تازہ کرتے تھے

نیل مصفا آنکھوں سے تکتے تھے جسم کی چاندنی کو

پھلواری پہ نور کی پردے کانچ کے تانا کرتے تھے

طاق پہ رکھی ساری بات (غزل)

طاق پہ رکھی ساری بات

بھول گئے دیواری بات

چار طرف غالب ہے ایک

خاموشی پر طاری بات

بات کا راجا کون بنے

کون کرے درباری بات

اڑتے بادل روتی آگ

بہتا پانی جاری بات

دم کو بے تہہ کرتا ہے

بھاری پانی کھاری بات

پھیلے گی چورنگی سے

چار طرف چوباری بات

مطرب دل سا گیت کوئی

ساقی اک گلزاری بات

بات ہے یہ انداز بھلا

بات کی بات میں ساری بات

مزید غزلیں از ارسلان راٹھور ←ابھی کوئی غزل منسلک نہیں