پیر • 5 اکتوبر 2026ء
📚 کتب خانہ ۱۴۸٬۸۹۴

ارسلان احمد عاکف کی غزلیں — Arsalan Ahmed Akif Ghazals

ارسلان احمد عاکف کی منتخب غزلیں اور نظمیں۔

چشم پر آب سبھی درد سنائے ہم کو (غزل)

چشم پر آب سبھی درد سنائے ہم کو

نقش امید ہے وہ یاد نہ آئے ہم کو

خلوت خاص میں یہ ذوق ستائے ہم کو

مدھ بھری دھن میں کوئی شخص ہو گائے ہم کو

رت خزاں کی چلی ہے سوکھ گئے ہیں سبھی پیڑ

یاد آئے ہیں شجر زار کے سائے ہم کو

آج معلوم نہیں کس لیے یاد آئے ہیں

دشت و صحرا کے وہ ویران سرائے ہم کو

گھر کو لوٹے ہیں مگر چین نہیں ہے عاکفؔ

یاد آتے ہیں وہی دیس پرائے ہم کو

تیرے بنا یہ لالہ و باغ و بہار کیا (غزل)

تیرے بنا یہ لالہ و باغ و بہار کیا

دنیائے آب و گل میں کرے خاکسار کیا

روئے ہیں زار و زار سخن ور سبھی یہاں

تیرے فراق میں ملا ہے روزگار کیا

بے آب و تاب منصب بلبل ہوا ہے آج

زاغ و زغن کو مل گیا ہے اختیار کیا

ساقی یہ چپ سی کیسی ہے اس میکدے میں آج

اپنے سوا کوئی نہیں ہے بادہ خوار کیا

عاکفؔ یہ دنیا دیکھے ہے چشم پر آب کو

ویران آنکھوں کا کسی کو اعتبار کیا

مزید غزلیں از ارسلان احمد عاکف ←ابھی کوئی غزل منسلک نہیں