پیر • 5 اکتوبر 2026ء
📚 کتب خانہ ۱۴۸٬۸۹۴

ارسلان احمد کی غزلیں — Arsalan Ahmad Ghazals

ارسلان احمد کی منتخب غزلیں اور نظمیں۔

کاغذ گم ہیں اور کتابیں (نظم)

کاغذ گم ہیں اور کتابیں

الماری میں گم صم ہیں

منظر مبہم مبہم سے ہیں

سوچیں گتھم گتھا ہیں

ٹی وی پر کچھ شکلیں وکلیں

شور شرابہ جاری ہے

لکھنے بیٹھا ہوں کچھ لیکن

کچھ بھی نہیں ہے لکھنے کو

تم ناراض جو ہو

مزید غزلیں از ارسلان احمد ←ابھی کوئی غزل منسلک نہیں