پیر • 5 اکتوبر 2026ء
📚 کتب خانہ ۱۴۸٬۸۹۴

ارمان احمد کی غزلیں — Arman Ahmad Ghazals

ارمان احمد کی منتخب غزلیں اور نظمیں۔

وہ نہ لوٹا صدا لگا کر بھی (غزل)

وہ نہ لوٹا صدا لگا کر بھی

دل نہ مانا اسے بھلا کر بھی

رات بھر چاند سے گلہ ہی رہا

دل نہ بہلا اسے بلا کر بھی

ہم نے چاہا بہت نبھائیں اسے

کچھ نہ بدلا وفا نبھا کر بھی

وہ جو بچھڑا تو یہ سمجھ آیا

کچھ نہیں ملتا دل لگا کر بھی

روک لیتے ہیں یار آنسو ہم

درد سہتے ہیں مسکرا کر بھی

ہجر بھی ہم کو راس نہیں ہے (غزل)

ہجر بھی ہم کو راس نہیں ہے

ملنے کی بھی آس نہیں ہے

عید تمہاری ہو جائے بس

جس سے ہمارا پاس نہیں ہے

کس کو اپنا حال سناؤں

وقت کسی کے پاس نہیں ہے

اس کو میری تنہائی کا

بالکل بھی احساس نہیں ہے

ایک سوا تیری یادوں کے

کچھ بھی میرے پاس نہیں ہے

مزید غزلیں از ارمان احمد ←ابھی کوئی غزل منسلک نہیں