پیر • 5 اکتوبر 2026ء
📚 کتب خانہ ۱۴۸٬۸۹۴

عارف ککراوی کی غزلیں — Arif Kukravi Ghazals

عارف ککراوی کی منتخب غزلیں اور نظمیں۔

جو خلاؤں میں چمکتے ہیں اجالے لے کر (غزل)

جو خلاؤں میں چمکتے ہیں اجالے لے کر

تیرے ہی در سے وہ لوٹے ہیں ضیا لے لے کر

سنگریزوں سے ملی آبلہ پائی جس کو

کس کو دکھلائے کہاں جائے وہ چھالے لے کر

کل کسی بات پہ بھائی سے بحث کر بیٹھا

لوگ آئے ہیں نمک داں میں دوا لے لے کر

خاک چھانے ہے کوئی کوئے عدالت کی میاں

درجنوں سر پہ ثبوتوں کے حوالے لے کر

ہو کے بے خوف ستم کردہ ہواؤں سے ہنوز

کوئی پہنچا ہے اندھیروں میں اجالے لے کر

رک مرے دل ذرا تفتیش تو کرنے دے مجھے

کیسے آئی ہے خزاں رنگ نرالے لے کر

آج پھر جان لٹا دے گا کوئی پروانہ

شمع روشن جو ہوئی موت کے بھالے لے کر

اپنی خواہش کے اگر پنکھ کترتے بنتے (غزل)

اپنی خواہش کے اگر پنکھ کترتے بنتے

دشت و صحرا میں بھی ہموار یہ رستے بنتے

اس دل شوخ کی بس ایک نظر ہے کافی

دیر لگتی نہیں احساس کے رشتے بنتے

آئنہ خانے ہی لوگوں کا بھرم رکھتے ہیں

ورنہ ہر لمحے تو چہرے نہ بدلتے بنتے

کوئی تو ہے جو ہرانے پے تلا ہے مجھ کو

بات یوں ہی تو نہیں بگڑے ہے بنتے بنتے

تا کجا دل کو تسلی پے تسلی دیتے

تا کجا راہ تمنا سے نہ چلتے بنتے

گرچہ ہوتی نہ مری زیست کی مبہم یہ کتاب

زندگی سب ترے اوراق یہ پڑھتے بنتے

صبر کی مات جو ہوتی تو یہ ہوتا عارفؔ

دل کے ارمان سر راہ کچلتے بنتے

مزید غزلیں از عارف ککراوی ←ابھی کوئی غزل منسلک نہیں