پیر • 5 اکتوبر 2026ء
📚 کتب خانہ ۱۴۸٬۸۹۴

عارف اورنگ آبادی کی غزلیں — Arif Aurangabadi Ghazals

عارف اورنگ آبادی کی منتخب غزلیں اور نظمیں۔

داد دل مجرد جاں اے شوق ستم گر دے (غزل)

داد دل مجرد جاں اے شوق ستم گر دے

اس گل کو صبا جاکر یہ عرض مکرر دے

اس وصل کی آتش کو کوئی دیکھ کے ٹھہرے ہیں

پرواز نمن اڑ کر رہتے نہیں وہ سردے

آئی ہے بہار اب تو صیاد ہے بے تابی

جا دیکھیں گلستاں کو گر کھول ہمیں پردے

ہنگام جوانی کی پوچھو نہ یہ سرگرمی

بہتر جو گزرتی ہے ہر دم بدم سردے

اے زاہد ہرجائی مت منع محبت کر

یہ بار نہیں ایسا جو سرمستی کو دھر دے

ہے نشہ ان آنکھوں سے کیوں کر نہ خمار اترے

مینائے دل اے ساقی خالی ہے اگر بھردے

جب دل کو دیا تو نے یوں مفت میں اے عارفؔ

گر یار ترا چاہے چل جی کو نذر کردے

مزید غزلیں از عارف اورنگ آبادی ←ابھی کوئی غزل منسلک نہیں