عارف عباسی بلیاوی کی منتخب غزلیں اور نظمیں۔
طپش دل نہ رہی سوزش جاں باقی ہے (غزل)
طپش دل نہ رہی سوزش جاں باقی ہے
شعلۂ عشق کہاں صرف دھواں باقی ہے
بے حسی میں بھی یہ احساس رہا ہے اکثر
ایک نشتر سا قریب رگ جاں باقی ہے
مے کشو گردش دوراں سے ہراساں کیوں ہو
سر مے خانہ ابھی ابر رواں باقی ہے
ذکر آتا ہے جفاؤں کا ترے نام کے ساتھ
دل برباد کا اتنا تو نشاں باقی ہے
مدتیں ہو گئیں پیمان وفا کو ٹوٹے
اس جفا جو سے مگر ربط نہاں باقی ہے
زندگی سلسلۂ عشرت موہوم سہی
غم سلامت ہے تو آسائش جاں باقی ہے
منزل ترک تمنا ہے جناب عارفؔ
دل میں اب بھی ہوس لالہ رخاں باقی ہے
چشم مشتاق تماشائے کرم چاہے ہے (غزل)
چشم مشتاق تماشائے کرم چاہے ہے
دل وہ برباد کرم ہے کہ ستم چاہے ہے
دیر چاہے ہے نہ ظالم نہ حرم چاہے ہے
تیرا دیوانہ ترا نقش قدم چاہے ہے
مجھ سے قائم ہے وقار مے و مینا ساقی
میں وہ میکش ہوں جسے شیخ حرم چاہے ہے
مزید غزلیں از عارف عباسی بلیاوی ←ابھی کوئی غزل منسلک نہیں