پیر • 5 اکتوبر 2026ء
📚 کتب خانہ ۱۴۸٬۸۹۴

احمد عطا کی غزلیں — Ahmad Ata Ghazals

احمد عطا کی منتخب غزلیں اور نظمیں۔

بے بسی ایسی بھی ہوتی ہے بھلا (غزل)

بے بسی ایسی بھی ہوتی ہے بھلا

زندگی ایسی بھی ہوتی ہے بھلا

روشنی اب میرے اشکوں سے ہے بس

تیرگی ایسی بھی ہوتی ہے بھلا

ہنستے ہنستے ہو گیا برباد میں

خوش دلی ایسی بھی ہوتی ہے بھلا

چیختا رہتا ہوں اکثر بے سبب

بیکسی ایسی بھی ہوتی ہے بھلا

جی رہا ہوں میں اسے دیکھے بغیر

بے حسی ایسی بھی ہوتی ہے بھلا

پوچھتے ہو عیب اوروں سے مرے

دوستی ایسی بھی ہوتی ہے بھلا

زندگی ایسی ہی ہوتی ہے بھئی

رنگ ہی چہرے پہ لہراتے ہیں اب

جاں کنی ایسی بھی ہوتی ہے بھلا

ہیں لہو کی بوندیں اب میری سپاہ

سرکشی ایسی بھی ہوتی ہے بھلا

ایک ہی صورت یہاں چاروں طرف

روشنی ایسی بھی ہوتی ہے بھلا

گال جھلسے جا رہے ہیں کیوں مرے

چاندنی ایسی بھی ہوتی ہے بھلا

صفحۂ زیست جب پڑھوں گا تمہیں (غزل)

صفحۂ زیست جب پڑھوں گا تمہیں

دیر تک چومتا رہوں گا تمہیں

تم بھلے دیکھتے رہو سب کو

میں چھپا کر کہیں رکھوں گا تمہیں

تم بنے ہو بنے رہو خوشبو

میں کسی روز لے اڑوں گا تمہیں

راگ ہو، دل کی دھڑکنوں کا راگ

سامنے بیٹھ کر سنوں گا تمہیں

دیکھنا دیکھتے ہوئے مجھ کو

کس طرح آنکھ میں بھروں گا تمہیں

جاؤ چھپتے پھرو گریز کرو

ایک دن میں بھی دیکھ لوں گا تمہیں

تم بہت دور جا چکے ہو گے

میں کہاں ڈھونڈھتا پھروں گا تمہیں

اک دن احمد عطاؔ بھی خواب ہوا

کہہ گیا خواب میں ملوں گا تمہیں

مزید غزلیں از احمد عطا ←ابھی کوئی غزل منسلک نہیں