انور پاشا کی منتخب غزلیں اور نظمیں۔
یہ موسم فاصلوں کا ہے تو بے شک فاصلہ رکھنا (غزل)
یہ موسم فاصلوں کا ہے تو بے شک فاصلہ رکھنا
مگر دل میں محبت کے دریچوں کو کھلا رکھنا
اندھیروں کے مقدر میں سحر سے مات لکھی ہے
یہ شب بھر کی خدائی ہے چراغوں کو جلا رکھنا
قفس کی تیلیاں پرواز حر کب روک پائیں گی
جگر میں عزم کامل تو نگاہوں میں فضا رکھنا
یہ مانا حق کا رستہ دار سے ہو کر گزرتا ہے
مگر ثابت قدم بنتے ہیں غازی حوصلہ رکھنا
قلمرو تھا جو شاہیں کا وہ اب کرگس کی بستی ہے
پلٹ سکتی ہے پھر بازی عزائم کو جگا رکھنا
مزید غزلیں از انور پاشا ←ابھی کوئی غزل منسلک نہیں