پیر • 5 اکتوبر 2026ء
📚 کتب خانہ ۱۴۸٬۸۹۴

انور مقصود زاہدی کی غزلیں — Anwar Maqsood Zahidi Ghazals

انور مقصود زاہدی کی منتخب غزلیں اور نظمیں۔

سلگتے ہوئے (نظم)

سلگتے ہوئے

میٹھے جذبات

کی آگ سے جسم

کچھ اس طرح تپ رہا ہے

کہ جی چاہتا ہے نظر جو بھی آئے

اسے اپنی بانہوں میں کچھ ایسے بھینچوں

کہ میرے بدن میں سما جائے وہ یوں

نظر تک نہ آئے

ہٹاؤں جو بانہیں

میں اس کے گلے سے

تو ڈھیر ایک مٹی کا

قدموں میں پاؤں

مزید غزلیں از انور مقصود زاہدی ←ابھی کوئی غزل منسلک نہیں