انور جمال کی منتخب غزلیں اور نظمیں۔
ریوڑوں کی قطاروں میں گم ہو گئے دن کے رستے تو آنکھیں کھلی رہ گئیں (غزل)
ریوڑوں کی قطاروں میں گم ہو گئے دن کے رستے تو آنکھیں کھلی رہ گئیں
لوٹ کے گھر نہ آئے سدھائے ہوئے جب پرندے تو آنکھیں کھلی رہ گئیں
میں نے بیوی کو چھڑکا تو خود میرا خوں متحد ہو کے میرے مقابل ہوا
اپنی ماں کی طرف ایک دم ہو گئے میرے بچے تو آنکھیں کھلی رہ گئیں
جو تلاش صف دشمناں کی مہم میں مرے ساتھ پھرتے رہے شام تک
شب کو دیکھے جو میں نے وہی گھات میں چند چہرے تو آنکھیں کھلی رہ گئیں
پربتوں گھاٹیوں کا سفر دائرہ تھا کہ اک واہمہ تھا یہ کھلتا نہیں
جس جگہ ہم ملے تھے اسی موڑ پر آ کے بچھڑے تو آنکھیں کھلی رہ گئیں
دوپہر کا عمل منجمد ساعتیں آسماں پاؤں میں تھا زمیں سر پہ تھی
اب کے پہلے سے انورؔ ذرا مختلف خواب دیکھے تو آنکھیں کھلی رہ گئیں
مزید غزلیں از انور جمال ←ابھی کوئی غزل منسلک نہیں