انشل نبھ کی منتخب غزلیں اور نظمیں۔
عشق میں الجھی پہیلی اور تم (غزل)
عشق میں الجھی پہیلی اور تم
میں تمہاری اک سہیلی اور تم
آج کل دو لوگ میرے پاس ہیں
زندگی میری اکیلی اور تم
مجھ کو دیتی ہیں سکوں بے امتحاں
اک تری نازک ہتھیلی اور تم
درد میں میرے صدا شامل رہے
آنسوؤں کی ایک ڈھیلی اور تم
ہمارے پاس بھی دل ہے یہ اکثر بولتے ہیں (غزل)
ہمارے پاس بھی دل ہے یہ اکثر بولتے ہیں
محبت کر کے پھولوں سے یہ پتھر بولتے ہیں
کسی کے ہونٹھ پر ہنستی ہیں پھولوں کی دوائیں
کسی کی آنکھ میں چھپ کر سمندر بولتے ہیں
کبھی جس میں شہنشاہوں حضوروں نے حکومت کی
انہی محلوں کو سارے لوگ کھنڈر بولتے ہیں
وہاں پر چور ہو جاتے ہے سب سپنے ترقی کے
جہاں بچے بزرگوں کے برابر بولتے ہیں
نہیں ڈر ہے جو آ کر سامنے سے وار کرتا ہو
یہاں کچھ لوگ ایسے ہیں جو ہنس کر بولتے ہیں
مزید غزلیں از انشل نبھ ←ابھی کوئی غزل منسلک نہیں