انکت موریا کی منتخب غزلیں اور نظمیں۔
بانٹ ڈالے ایسے ہم نے دل کے ٹکڑے کاٹ کر (غزل)
بانٹ ڈالے ایسے ہم نے دل کے ٹکڑے کاٹ کر
جنم دن پہ بانٹتے ہیں کیک جیسے کاٹ کر
اک انگوٹھی لے نہ پائیں اتنے میں اس کے لیے
جوڑ رکھے تھے جو پیسے جیب خرچے کاٹ کر
ہم ندی کے دو کنارے ملنا تو ممکن نہیں
پر ملیں گے ایک دن دونوں کنارے کاٹ کر
حوصلوں پے ان پرندوں کے نہ کرنا شک کبھی
ہے رہا ہونا جنہیں پنجرہ پروں سے کاٹ کر
عشق جس میں نا بچھڑنے کا ذرا بھی ڈر رہے
کھیلنا ہے کھیل پر سانپوں کے کھانے کاٹ کر
زندگی سے ایسے کاٹا سین اس نے عشق کا
دیکھتا ہے کوئی جیسے فلم گانے کاٹ کر
ان کو دکھ کہ ہم سے وہ کہتے یہ کیسے ہم غلط تھے (غزل)
ان کو دکھ کہ ہم سے وہ کہتے یہ کیسے ہم غلط تھے
اس لئے پہلے ہی ہم نے کہہ دیا کہ ہم غلط تھے
وہ خفا ہیں جانے کب سے کیا پتہ کس بات پہ ہوں
فرض بنتا ہے ہمارا کہہ دیں ان سے ہم غلط تھے
تم اشارہ کر تو دیتے کہ نہیں جانا ہے تم کو
روک لیتے ہم تمہیں کہہ دیتے سب سے ہم غلط تھے
ہم کسی بھی طور اس کو ساتھ رکھنا چاہتے تھے
ہم نے معافی مانگ لی ایسے کہ جیسے ہم غلط تھے
ہم لڑیں گے خوب دونوں پہلے تو اک دوجے سے پھر
روتے روتے یہ کہیں گے ہم غلط تھے ہم غلط تھے