انجم رہبر کی منتخب غزلیں اور نظمیں۔
ملنا تھا اتفاق بچھڑنا نصیب تھا (غزل)
ملنا تھا اتفاق بچھڑنا نصیب تھا
وہ اتنی دور ہو گیا جتنا قریب تھا
میں اس کو دیکھنے کو ترستی ہی رہ گئی
جس شخص کی ہتھیلی پہ میرا نصیب تھا
بستی کے سارے لوگ ہی آتش پرست تھے
گھر جل رہا تھا اور سمندر قریب تھا
مریم کہاں تلاش کرے اپنے خون کو
ہر شخص کے گلے میں نشان صلیب تھا
دفنا دیا گیا مجھے چاندی کی قبر میں
میں جس کو چاہتی تھی وہ لڑکا غریب تھا
جن کے آنگن میں امیری کا شجر لگتا ہے (غزل)
جن کے آنگن میں امیری کا شجر لگتا ہے
ان کا ہر عیب زمانے کو ہنر لگتا ہے
چاند تارے مرے قدموں میں بچھے جاتے ہیں
یہ بزرگوں کی دعاؤں کا اثر لگتا ہے
ماں مجھے دیکھ کے ناراض نہ ہو جائے کہیں
سر پہ آنچل نہیں ہوتا ہے تو ڈر لگتا ہے
مزید غزلیں از انجم رہبر ←ابھی کوئی غزل منسلک نہیں