پیر • 5 اکتوبر 2026ء
📚 کتب خانہ ۱۴۸٬۸۹۴

انجم قمر سوز کی غزلیں — Anjum Qamar Soz Ghazals

انجم قمر سوز کی منتخب غزلیں اور نظمیں۔

وقت آخر جو تڑپ ہوتی ہے پروانوں کی (غزل)

وقت آخر جو تڑپ ہوتی ہے پروانوں کی

بس وہی آج ہے حالت مرے ارمانوں کی

کھل گئی پھر کسی مجنون کی زنجیر حیات

قہقہہ سا اٹھا اک بزم میں دیوانوں کی

روٹھ کے ملک عدم کون یہ مے خوار چلا

زیست سکتہ میں کھڑی رہ گئی مے خانوں کی

درد سے چیختی ہیں زخمی تمنائیں مری

خامشی کانپتی ہے ضبط کے ویرانوں میں

یا خدا دل کے سفینے کی حفاظت کرنا

آج شدت پہ ہے دیوانگی طوفانوں کی

اس بھری دنیا میں یوں زیست مری لگتی ہے

جیسے آ پہنچے کوئی بزم میں بیگانوں کی

مزید غزلیں از انجم قمر سوز ←ابھی کوئی غزل منسلک نہیں