پیر • 5 اکتوبر 2026ء
📚 کتب خانہ ۱۴۸٬۸۹۴

ابوالہاشم خان کی غزلیں — Abul Hashim Khan Ghazals

ابوالہاشم خان کی منتخب غزلیں اور نظمیں۔

مجھے پتہ ہے (نظم)

مجھے پتہ ہے

میرا دکھی ہونا

تم کو بھی دکھ دیتا ہے

میری بے بسی کو

تم محسوس کرتے ہو

میری بھرائی آواز

تم کو بھی رلاتی ہے

میں جانتا ہوں

یہ سب تم کہتے نہیں

بس میرا فون کاٹ دیتے ہو

یہ کہہ کر کہ

گھر سے فون آ رہا ہے

بعد میں بات کرتے ہیں

پھر مجھے میسج کرتے ہو

کہ نیٹ ورک نہیں کام کر رہا

کل بات کرتے ہیں

پر مجھے پتہ ہے

میرے آنسو تمہیں تکلیف دیتے ہیں

اور تم باتوں کا

رخ موڑ دیتے ہو

مجھے وہیں پر چھوڑ دیتے ہو

مزید غزلیں از ابوالہاشم خان ←ابھی کوئی غزل منسلک نہیں