پیر • 5 اکتوبر 2026ء
📚 کتب خانہ ۱۴۸٬۸۹۴

انجم عباسی کی غزلیں — Anjum Abbasi Ghazals

انجم عباسی کی منتخب غزلیں اور نظمیں۔

تیری نگاہ ناز بڑی کارگر گئی (غزل)

تیری نگاہ ناز بڑی کارگر گئی

میرے مذاق دید کو بیکار کر گئی

ہوگا ضرور پاس وفا ان کو ایک دن

بس اس خیال میں ہی جوانی گزر گئی

اپنے شکستہ حال کا ممکن نہ تھا علاج

تم نے نظر ملائی تو دنیا سنور گئی

یوں کٹ گئی خیال میں ان کے شب فراق

یہ بھی خبر بنیں کدھر آئی کدھر گئی

دیکھے تو کوئی جذب محبت کا یہ اثر

ہر پھر کے میرے دل پہ ہی ان کی نظر گئی

معمور ہے نگاہ میں اب ساری کائنات

تنویر کس کے حسن کی ہر سو نکھر گئی

دو گام بھی چلے نہیں تم راہ عشق میں

سختیٔ راہ تم کو تو بیزار کر گئی

انجمؔ کسی کی چشم کرم کا یہ فیض ہے

طوفان میں بھی گھر کے جو کشتی ابھر گئی

زمانے بھر کا جو فتنہ رہا تھا (غزل)

زمانے بھر کا جو فتنہ رہا تھا

وہی تو گاؤں کا مکھیا بنا تھا

مری شہرت کے پرچم اڑ رہ تھے

مگر میں دھوپ میں تنہا کھڑا تھا

ہزاروں راز تھے پوشیدہ مجھ میں

میں اپنے آپ سے چھپ کر کھڑا تھا

بہت سے لوگ اس کو دیکھتے تھے

وہ اونچے پیڑ پر بیٹھا ہوا تھا

پرانا تھا مداری کا تماشا

مگر وہ بھیڑ تھی رستا اڑا تھا

فسادی تھے مرے ہی گھر میں انجمؔ

میں ان کو شہر بھر میں ڈھونڈھتا تھا

ایک پر ایک پانچ چھ اسٹول (نظم)

ایک پر ایک پانچ چھ اسٹول

اپنے کاندھے پہ گاڑ کر بڑھئی

شہر بھر میں گھماتا رہتا ہے

دل میں خوابوں کی چاندنی لے کر

گلیوں گلیوں پھراتا رہتا ہے

ناامیدی لہو رلاتی ہے

اسے پھر کو بہ کو پھراتی ہے

روز یہ کاروبار جاری ہے